کووڈ-19 سے متعلق تازہ ترین صورت حال

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران28,204 کورونا کے نئے کیسز درج کئے گئے 147 دنوں میں اب تک کی یہ کم شرح ہے۔
ملک بھر میں کووڈ-19 کے  3,88,508  نئے ایکٹیو کیسز درج کئے گئے ہیں۔139 دنوں میں یہ اب تک کی سب سے کم شرح ہے۔
مجموعی کیسز کا 1.21 فیصد ایکٹیو معاملات درج کئے گئے ہیں۔یہ مارچ2020 سے لے کر اب تک کی سب سے کم شرح ہے۔
شفایابیوں کی شرح سردست 97.45 فیصد ہے۔یہ اب تک کی اعلی ترین شرح ہے۔
ملک بھر میں اب تک 3,11,80,968 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 41,511 مریض صحتیاب ہو کر گھر واپس ہوچکے ہیں۔
ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے دوران 51.45 کروڑ ویکسین کی خوراکیں لوگوں کو دی گئی ہیں۔
ہفتہ وار مثبت معاملات کی شرح مسلسل 5 فیصد سے نیچے رہی جو سردست 2.36 فیصد ہے۔
یومیہ مثبت معاملات کی شرح15 ویں دن مسلسل 3 فیصد سے کم درج ہورہی ہے جو اس وقت 1.87 فیصد ہے۔
کووڈ-19 کی جانچ کی صلاحیت میں زبردست اضافہ کیا گیا ہے، اب تک مجموعی طور پر 48.32 کروڑ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
******
 
 ( ش ح ۔س  ک۔رض)
U- 7657